اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے آج اصفہان شہر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ آج ایران کو ایسے نئے خطرات کا سامنا ہے جو ماضی کے خطرات سے مقدار اور صورت کے اعتبار سے مختلف ہیں۔ احمد رضا پوردستان نے مزید کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے ایک بازو کے طور پر ایران کی فوج کا فرض ہے کہ وہ خطرات سے مقابلے کے لۓ ضروری توانائیاں فراہم کرے اور اپنی تکنیکوں اور ٹیکٹیکز کو آپریشنل کر کے منفرد ہتھیاروں سے ضروری فائدہ اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲